پاکستان پاکستان24

سواتی کیس میں چیف جسٹس کے سخت ریمارکس

دسمبر 5, 2018 2 min

سواتی کیس میں چیف جسٹس کے سخت ریمارکس

Reading Time: 2 minutes

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ اعظم سواتی کی پیسے ڈیم فنڈ کیلئے بھی نہیں چاہئیں، اعظم سواتی پر باسٹھ ون ایف لگائیں گے،

تین رکنی بنچ کی سربراہی کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ آئی جی تبادلے پر وزیراعظم کو بھی وضاحت کیلئے بلا سکتے ہیں، کیا سواتی نے اپنے لئے خود سزا تجویز کر لی ہے؟  پارٹی نے سواتی کے خلاف کیا ایکشن لیا؟ چیف جسٹس نے کہا کہ وزیر اطلاعات کو بھی آئی جی تبادلے نوٹس پر بڑی تکلیف ہوئی،

عدالت نے کیس میں دو عدالتی معاون مقرر کر دیئے گئے ہیں ۔ عدالت نے کہا ہے کہ خالد جاوید اور فیصل صدیقی عدالت کی معاونت کریں، عدالت نے اعظم سواتی کیس کی سماعت 24 دسمبر تک ملتوی کر دی ہے ۔

باسٹھ ون ایف پر ہم خود بھئ شہادتیں ریکارڈ کرسکتے ہیں چیف جسٹس

کمیشن بھی مقرر کرسکتے ہیں جو شہادتیں ریکارڈ کرلی ، چیف جسٹس

سپریم کورٹ باسٹھ ون ایف پر شہادتیں ریکارڈ کرنے کی مجاز ہے ، چیف جسٹس

ایسی کوئی مثال پہلے تو موجود نہیں ، بیرسٹر علی ظفر

اب مثال بنا دیتے ہیں ، چیف جسٹس

صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اعظم سواتی کے سفارشی کے طور پر عدالت میں پیش

اعظم سواتی کا اتنا بڑا جرم نہیں جتنی انہیں عدالت سزا دینے لگی ہے ، امان اللہ کنرانی

باسٹھ ون ایف تو بہت بڑی سزا ہو جائیگی ، امان اللہ کنرانی

آپ کیوں انکی سفارش کررہے ہیں ، چیف جسٹس

یہ میرے کو لیگ رہے ہیں ، امان اللہ کنرانی

عدالت نے سابقہ اٹارنی جنرل خالد جاوید اور ایڈووکیٹ فیصل صدیقی کو عدالتی معاون مقرر کردیا

ہمیں اس کیس میں غیر جانبدار رائے چاہئے عدالتی معاون تیاری کرکے معاونت کریں ، چیف جسٹس

اعظم سواتی ارب پتی آدمی ہے اور غریب ترین لوگوں کو مار پیٹ کی ہے، چیف جسٹس

اعظم سواتی کے خلاف مقدمہ درج ہو چکا ہے ، اعظم سواتی کے خلاف تفتیش بھی مکمل ہو چکی ہے ایک دو روز میں چالان پیش کردیا جائیگا ، اٹارنی جنرل

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے