پاکستان

اعجاز جاکھرانی سے نیب تفتیش کرے، سپریم کورٹ

دسمبر 6, 2018 < 1 min

اعجاز جاکھرانی سے نیب تفتیش کرے، سپریم کورٹ

Reading Time: < 1 minute

سپریم کورٹ سندھ میں سرکاری سکولوں کی تعمیر میں کرپشن کے الزامات پر قومی احتساب بیورو کے پیپلز پارٹی کے اعجاز جاکھرانی کے خلاف تین ماہ میں تفتیش کر کے کارروائی کی ہدایت کی ہے ۔

کون تھے وہ وزیر؟ کہاں ہیں ؟ چیف جسٹس

اعجاز جاکھرانی ہیں آئے ہیں ، وکیل

نیب کی انکوائری کے مطابق کتنا پیسہ کھا گئے ہیں چیف جسٹس

انکے پاس ایک سو چھہتر ایکڑ زرعی زمین ہے، نیب وکیل

پراجیکٹ کےلئے کتنا پیسہ آیا تھا ، چیف جسٹس

کل چھ سو اڑتالیس سکیمیں تھیں، یہ اسکیمیں کاغذات پر موجود ہیں ، زمین پر کچھ نہیں، ڈپٹی کمشنر کی رپورٹ کے مطابق 23سکولوں کی عمارتیں ہی موجود نہیں ۔

ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے ڈی سی جیکب آباد کی رپورٹ پر اعتراض کردیا

سندھ میں ہم نے بہت بری حالات دیکھے ، کاغذات میں اسکیمیں مکمل ، دورہ کیا تو وہاں کچھ نہ تھا ، چیف جسٹس

ڈی سی کے ساتھ نیسپاک کو بھی تخمینہ لگانے کا کہا جائے ، ایڈووکیٹ جنرل سندھ

آپ اپنی نشست پر تشریف رکھیں چیف جسٹس

چیف جسٹس نے عدالت میں سندھ کے سکول کی تصویر اٹھا کرلہرا دی

سندھ حکومت کے کام کا یہ معیار ہے ، چیف جسٹس

عدالت نے حکم نامے میں لکھا کہ یہ بد ترین قسم کی کرپشن ہے ، سپریم کورٹ نے نیب کو تین ماہ میں تفتیش مکمل کرکے کاروائی کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے انسانی حقوق سیل کو میاں محمد سومرو کی بہن ملیحہ سومرو نے ازخود نوٹس لینے کی درخواست دی تھی ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے