یاسر شاہ کا عالمی ریکارڈ

پاکستان کے لیگ اسپنر یاسر شاہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں ٹیسٹ وکٹوں کی تیز ترین ڈبل سنچری مکمل کر کے عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے ۔

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی لیگ اسپنر یاسر شاہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں ٹیسٹ وکٹوں کی تیز ترین ڈبل سنچری مکمل کرلی، لیگ اسپنر نے یہ ہدف 33 ویں میچ میں عبور کر لیا جب کہ اس سے قبل آسٹریلوی کلیری گریمٹ نے 36 ٹیسٹ میں وکٹوں کی ڈبل سنچری مکمل کی تھی ۔

واضح رہے کہ کلیری گریمٹ کا یہ ریکارڈ 82سال سے نہیں ٹوٹ سکا تھا، اس لحاظ سے ٹاپ بولرز کی فہرست میں روی چندرن ایشون 37، ڈینس للی اور وقار یونس 38،38 میچز میں 200 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے تھے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے