پاکستان

ایاز نیازی سمیت 6 ملزمان کو قید

دسمبر 8, 2018 < 1 min

ایاز نیازی سمیت 6 ملزمان کو قید

Reading Time: < 1 minute

کراچی کی احتساب عدالت نے بدعنوانی ثابت ہونے پر نیشنل انشورنس کمپنی لمیٹڈ (این آئی سی ایل) کے سابق چیئرمین ایاز نیازی سمیت 6 ملزمان کو 7 سال قید اور دس سال تک عوامی عہدے کیلئے نااہلی کی سزا سنائی ہے ۔

احتساب عدالت نے چار سال تک سماعت کرنے کے بعد این آئی سی ایل اسکینڈل کیس کا فیصلہ سنایا۔ نیب نے ملزمان پر کورنگی میں مہنگے داموں زمین خریدنے اور قومی خزانے کو 490 ملین روپے نقصان پہنچانے کا ریفرنس دائر کیا تھا۔ اس ریفرنس میں دو ملزمان نیب سے پلی بارگین بھی کرچکے ہیں ۔

واضح رہے کہ رواں سال مئی میں چیف جسٹس ثاقب نثار کے حکم پر ایاز خان نیازی کو سپریم کورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ مخدوم امین فہیم، این آئی سی ایل کے سابق سربراہ ایاز خان نیازی، سلمان غنی اور قاسم دادا بھائی سمیت 11 افراد پر زمینوں کی خرید و فروخت میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا الزام تھا ۔

 

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے