پاکستان پاکستان24

قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی

دسمبر 10, 2018 2 min

قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی

Reading Time: 2 minutes

قومی اسمبلی کے اجلاس میں حکومت و اپوزیشن کے ارکان نے اظہار خیال کیا ہے ۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان میں امن کے قیام میں پاکستان کے کردار کے حوالے سے میٹنگز شروع ہو گئی ہیں، افغانستان میں امن کے لیے بھارت کا تعاون بھی درکار ہوگا، امید کرتے ہیں بھارت مقبوضہ کشمیر میں اپنی پالیسی پر نظرثانی کرے گا ۔ قومی اسمبلی اجلاس میں شیریں مزاری نے بلاول بھٹو کا شکریہ بھی ادا کیا ۔

قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت شروع ہوا تو اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی ایوان آمد پر پی ٹی آئی کے رکن راجہ ریاض کے درمیان تلخ کلامی ہوئی ۔ وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا اپوزیشن کے اپوزیشن اور حکومت کے ارکان سے گزارش ہے کہ ایوان کا ماحول خراب نہ کریں، مسلم لیگ ن کے رکن رانا تنویر نے کہا ہم چاہتے ہیں ایوان چلے حکومت خود ایوان کا ماحول خراب کرنا چاہتی ہے جس پر اسپیکر اسد قیصر نے راجہ ریاض کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ ارکان کی جانب سے نازیبا الفاظ پر کارروائی کروں گا ۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ افغانستان میں امن فوجی طاقت سے نہیں ہو گا۔ آج امریکہ، پاکستان۔ افغانستان اور طالبان بھی چاہتے ہیں کہ گفت و شنید سے حل نکالا جائے ۔۔ وزیر خارجہ نے بتایا کہ افغانستان میں امن کے قیام کے لیے کچھ میٹنگز ہوئی ہیں، بھارت کا بھی افغانستان میں شیئر ہیں اس کا تعاون بھی درکار ہوگا۔امید کرتے ہیں بھارت مقبوضہ کشمیر میں اپنی پالیسی پر نظرثانی کرے گا ۔

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ منظور پشتین کی سندھ میں داخلے پر پابندی کو بلاول بھٹو نے ختم کروایا، جن لوگوں کے بھی جائز مطالبات ہیں حکومت کو فرض ہے ان مطالبات کو تسلیم کرے ۔

قومی اسمبلی اجلاس میں قومی اسمبلی میں تمباکو نوشی بچگان مغربی پاکستان تنسیخی بل 2018 منظور کر لیا گیا ۔ وفاقی وزیر شیریں مزاری کی جانب سے انسانی حقوق سے متعلق متفقہ قرارداد پیش کی گئی جس کو ایوان نے متفقہ طور پر منظور کر لیا ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے