پاکستان

ڈار کے خلاف گواہ

دسمبر 12, 2018 < 1 min

ڈار کے خلاف گواہ

Reading Time: < 1 minute

احتساب عدالت ميں اسحاق ڈاراثاثہ جات ريفرنس ميں گواہ نعیم اللہ نے بتايا ہے کہ اکاؤنٹس اوپننگ فارم ميں دستخط مختلف تھے، ايڈریس بھي غلط تھا ۔ وکيل صفائي نے جرح مکمل کرلي ۔ ڈار کی اہلیہ تبسم اسحاق کی درخواست پر کارروائی نہيں ہوسکی، سماعت انيس دسمبر تک ملتوی کردی گئی ۔

اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ضمنی ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت نمبر 1 کے جج محمد بشیر نے کی ۔ پراسيکيوٹرعمران شفیق کےمستعفی ہونےکےبعدافضل قریشی پيش ہوئے،استغاثہ کےگواہ نعیم اللہ نے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات سےعدالت کوآگاہ کیا کہاتفتیش کے دوران پتہ چلا اکاؤنٹ اوپنگ فارم پر دستخط ایک جیسےنہیں تھے،ايڈريس بھی غلط تھا ۔

وکیل صفائی نےگواہ پرجرح بھي مکمل کرلی جبکہ آج بھی تبسم اسحاق ڈارکی درخواست پر کارروائی نہیں ہوسکی عدالت نےکیس کی سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کر دی ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے