پاکستان پاکستان24

وکیل صفائی کے دلائل مکمل

دسمبر 12, 2018 2 min

وکیل صفائی کے دلائل مکمل

Reading Time: 2 minutes

العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے احتساب عدالت میں حتمی دلائل ساتویں روز مکمل کر لئے ۔ ڈپٹی پراسکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر کل جواب الجواب دیں گے ۔  خواجہ حارث نے کہا کہ العزیزیہ اور ہل میٹل سے متعلق نواز شریف سے وضاحت نہیں مانگی جاسکتی، جج ارشد ملک نے ریمارکس دیئے کہ اگر حسن اور حسین نواز پیش ہوجاتے تو نیب کا کام کم ہو جاتا، نیب کا کام صرف نواز شریف سے کڑی ملانا رہ جاتا ۔

وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیے کہ نوازشریف نے کہیں نہیں کہا کہ انہیں بچوں کے کاروبار کا پتہ نہیں ہے ،نوازشریف کا بچوں کے کاروباری معاملات سے تعلق نہیں ،خواجہ حارث بولے کہ ہمارا کیس یہ ہے کہ ایچ ایم ای اور العزیزیہ اسٹیل مل کے حوالے سے حسین نواز جوابدہ ہیں، نوازشریف سے وضاحت نہیں مانگی جاسکتی، جے آئی ٹی کی طرف سے سعودی عرب کو لکھے گئے ایم ایل اے کو ریکارڈ کا حصہ نہیں بنایا جاسکتا ۔

وکیل خواجہ حارث نے دلائل دئے کہ الدار آڈٹ رپورٹ ہم نے پیش کی نہ ہی اس پر انحصار کررہے ہیں، نیب نے صرف جے آئی ٹی کی تحقیقات پر انحصار کیا، جج ارشد ملک نے ریمارکس دیئے کہ حسین اور حسن نواز پیش ہوجاتے تو نیب کا کام کم ہوجاتاحسین اور حسن نواز کی پیشی کی صورت میں نیب کا کام صرف نوازشریف سے کڑی ملانا رہ جاتا ۔

خواجہ حارث نے کہا کہ حسین اور حسن نواز عدالت کے سامنے ہوتے تو ان کا اعترافی بیان نوازشریف کیخلاف استعمال ہوسکتا تھا،حسن اور حسین نواز نے طارق شفیع کا بیان حلفی اپنے دفاع میں پیش کیا ، خواجہ حارث نے کہا کہ طارق شفیع کا بیان حلفی میرے خلاف استعمال کرنا ہے تو مجھے طارق شفیع پر جرح کا حق ملنا چاہیے تھا،

العزیزیہ ریفرنس وکیل صفائی کے حتمی دلائل مکمل ہو گئے، کل ڈپٹی پراسکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر جواب الجواب دیں گے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے