متفرق خبریں

غلطی نے اخباری سرخی کو واہیات بنا ڈالا

دسمبر 12, 2018 < 1 min

غلطی نے اخباری سرخی کو واہیات بنا ڈالا

Reading Time: < 1 minute

امریکی فلم انڈسٹری ہالی ووڈ کی مشہور زمانہ سپر اسٹار ہیروئن جولیا رابرٹس ایک بار پھر خبروں میں ہیں ۔ اس بار جولیا اپنی اداکاری نہیں بلکہ نیویارک کے ایک اخبار میں شائع ہونے والی شہ سرخی کی غلطی کی وجہ سے زیربحث ہیں ۔

نیویارک کے قصبے جیمز ٹاؤن سے شائع ہونے والے انگریزی روزنامے ‘دی پوسٹ جرنل’ نے جولیا رابرٹس کی بڑھتی عمر کے ساتھ ان کے کرداروں کی بہتری کے بارے میں خبر شائع کرتے ہوئے پروف کی سنگین غلطی کی ہے ۔

اخبار نے دوسرے دن کے ایڈیشن میں اس غلطی کو درست کر لیا ہے تاہم سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر دنیا بھر کے صحافیوں نے اس غلطی کو موضوع گفتگو بنایا ہے ۔ ایک صحافی نے لکھا ہے کہ ہجے/اسپلنگ درست کرنے والا خود کار نظام ہر بار درستگی نہیں کرتا ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے