متفرق خبریں

سپریم وہ ہیں یا پھر چائے، اختر مینگل

دسمبر 12, 2018 < 1 min

سپریم وہ ہیں یا پھر چائے، اختر مینگل

Reading Time: < 1 minute

اختر مینگل نے قومی اسمبلی میں کہا ہے کہ ملک اس وقت تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہم سب کچھ قالین کے نیچے چھپانے کی کوشش کررہے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ کرپشن ہوئی، ہورہی ہے جو کہ خطرناک ہے لیکن کیا صرف کرپشن معاشی ہوتی ہے یا سیاسی بھی ہوتی ہے؟

اختر مینگل نے کہا کہ کیا ملک کا یہ حال صرف معاشی کرپشن سے ہی ہوا ہے، کیا منتخب صوبائی اور وفاقی منتخب حکومتوں کو توڑنے والے قصور وار نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کیا فری اینڈ فیئر احتساب ہوا؟ فیصلہ تو سپریم اتھارٹی کرتی ہیں ۔

مینگل کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کو جس طرح توڑا گیا کیا وہ کرپشن نہیں، ہم چورچور کا نعرہ لگارہے ہیں کہیں وہ مور جو آنکھیں بند کئے بیٹھا ہے وہ اس ایوان میں نہ آجائے، احتساب ہورہا ہے لیکن جہاں 2 ووٹ کاسٹ ہوتے ہیں وہاں سے ساڑھے پانچ سو ووٹ کیسے نکلے؟

ان کا کہنا تھا کہ کیا ڈبے چرانے والوں کا، مہریں لگانے والوں کا بھی احتساب ہوگا؟ مجھے ایسا لگتا ہے کہ ایک سپریم "وہ” ہیں اور ایک سپریم چائے ہے ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے