پاکستان پاکستان24

پاکستان کو مزید ایک ارب سعودی ڈالرز

دسمبر 14, 2018 < 1 min

پاکستان کو مزید ایک ارب سعودی ڈالرز

Reading Time: < 1 minute

پاکستان نے سعودی عرب کی جانب سے ایک ارب ڈالر کا امدادی پیکج ملنے کی تصدیق کی ہے جس کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ گئے ہیں ۔

سٹیٹ بینک ترجمان نے بھی تصدیق کی ہے کہ سعودی عرب نے مزید ایک ارب ڈالر پاکستان کو بھجوا دیے ہیں ۔ ترجمان نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ دوسری قسط کے بعد اب ایک ارب ڈالر کی تیسری اور آخری قسط اگلے ماہ مل جائے گی ۔

اس سے قبل اکتوبر میں وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے موقع پر دفتر خارجہ نے اپنے اعلامیے میں بتایا تھا کہ سعودی عرب نے پاکستان کو معاشی بحران سے نمٹنے میں مدد کے لیے ایک سال کے لیے تین ارب ڈالر دینے پر اتفاق کیا ہے۔

اس وقت سعودی عرب تین سال تک مؤخر ادائیگیوں پر تقریباً نو ارب ڈالر مالیت تک کا تیل دینے پر بھی رضامند ہو گیا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے