متفرق خبریں

اخبارات بند، کارکن بے روزگار

دسمبر 16, 2018 < 1 min

اخبارات بند، کارکن بے روزگار

Reading Time: < 1 minute

پاکستان میں میڈیا کو نشانہ بنانے کی تین برس قبل شروع کی گئی مہم تحریک انصاف کی حکومت آتے ہی تیز تر ہو گئی ہے ۔ ملک کے بڑے میڈیا ہاؤسز نے مقتدر قوت اور حکومت کے گٹھ جوڑ کے سامنے گھٹنے ٹیکتے ہوئے اپنے مختلف پراجیکٹس کو تیزی سے لپیٹنا شروع کر دیا ہے ۔

اسلام آباد راولپنڈی میں روزنامہ نوائے وقت، وقت ٹی وی کے بعد جنگ گروپ نے بھی راتوں رات سینکڑوں کارکن فارغ کر دیے ہیں ۔

اطلاعات کے مطابق جنگ گروپ کے اخبار، روزنامہ عوام (اردو) ڈیلی نیوز کراچی (انگلش) روزنامہ انقلاب لاہور، جنگ پشاور اور جنگ فیصل آباد مکمل طور پر بند کئے جا رہے ہیں ۔

صحافیوں اور میڈیا کارکنوں پر آئے بدترین حالات میں مکمل بھر کی یونینز خاموش ہیں ۔ حالات سے باخبر صحافیوں کے مطابق تمام یونین لیڈر ارب پتی ہو چکے ہیں اور جنگ گروپ سے وابستہ ہیں جس کی وجہ سے موجودہ انصافی حکومت کے خلاف کسی قسم کی تحریک چلانے کیلئے تیار نہیں ۔

تحریک انصاف کی حکومت کے آتے ہی وزیراطلاعات فواد چودھری نے مختلف بیانات میں نیوز چینلز کو اخبارات کی صنعت کے خاتمے کی طرف اشارے کئے تھے ۔انہوں نے کہا تھا کہ میڈیا مالکان کو اپنا بزنس ماڈل بدلنا ہوگا اور نیوز کی بجائے انٹرٹینمنٹ کی طرف جانا ہوگا ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے