عالمی خبریں

یوٹیوب نے ۵ کروڑ ویڈیو ہٹا دیں

دسمبر 16, 2018 < 1 min

یوٹیوب نے ۵ کروڑ ویڈیو ہٹا دیں

Reading Time: < 1 minute

ویڈیوز کیلئے مشہور دنیا کی سب سے بڑی ویب سائٹ یوٹیوب نے گزشتہ تین ماہ میں ۵ کروڑ ۸۰ لاکھ ویڈیوز اور ان پر کئے گئے ۲۲ کروڑ تبصرون کو ہٹا دیا ہے ۔ ویب سائٹ کے مطابق ایسا پالیسی کی خلاف ورزی کرنے پر کیا گیا ہے ۔

یوٹیوب کا دعوی ہے کہ اس کے پلیٹ فارم پر انتہا پسندی پر مبنی  مواد اور بچوں کی سلامتی اور چائلڈ پورنو گرافی کی ازخود نشاندہی کرنے والے نظام نے صرف ستمبر کے مہینے میں شدت پسندی والی 10 ہزار 400 ویڈیوز اور  قریباً 3 لاکھ بچوں کی سلامتی کو متاثر اور انہیں سیکیورٹی مسائل سے دوچار کرنے والی ویڈیوز کو ہٹایا ہے ۔

سال ۲۰۱۸کی تیسری سہ ماہی یوٹیوب نے 1.67 ملین  چینلز اور ان پر موجود 50.2 ملین ویڈیوز کو پالیسیوں کی خلاف ورزی پر ڈیلیٹ کیا ہے جس میں 80 فیصد ویڈیوز ’اسپیم‘ اور 13 فیصد عریانی  اور ساڑھے 4 فیصد چائلڈ سیفٹی سے متعلق تھیں۔

ان سب کے باوجود یوٹیوب کو نفرت اور شرانگیزی کے ساتھ ساتھ صارفین کی جانب سے خطرناک رویے کو اپنی ویب سائٹ پر پھیلنے سے روکنا چیلنج موجود ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے