متفرق خبریں

علیمہ خان کیلئے تحریری حکمنامہ

دسمبر 17, 2018 < 1 min

علیمہ خان کیلئے تحریری حکمنامہ

Reading Time: < 1 minute

سپریم کورٹ نے 13 دسمبر کی سماعت کا عبوری تحریری حکم نامہ جاری کیا ہے ۔ پاکستانیوں کے بیرون ملک اکاؤنٹس اور اثاثوں کے مقدمے میں وزیراعظم کی ہمشیرہ علیمہ خان کو ہدایت کی گئی ہے کہ ایف بی آر کی جانب سے متعین رقم ادا کریں۔

پاکستان ٹوئنٹی فور کے مطابق حکمنامے میں لکھا گیا ہے کہ جہاں تک علیمہ خان کا تعلق ہے ان کے بارے میں کمشنر ان لینڈ ریونیو لاہور ڈاکٹر اشیاق احمد نے بتایا کہ ان کے خلاف کارروائی کی گئی ہے اور ان کے ذمے دو کروڑ چورانوے لاکھ 15 ہزار چھ سو روپے کی رقم نکالی گئی ہے ۔ عدالت نے کہا ہے کہ علیمہ خان مذکورہ رقم ادا کر کے اس کے خلاف اپیل کا حق استعمال کر سکتی ہے جب تک متعلقہ اتھارٹی اس رقم کا حتمی تعین نہیں کر لیتی ۔

پاکستان ٹوئنٹی فور کے مطابق حکمنامے میں لکھا گیا ہے کہ چیئرمین ایف بی آر نے کہا ہے کہ بیرون ملک جائیدادوں کے حامل 21 افراد کو بطور مثال لے کر ان کے خلاف فاسٹ ٹریک کارروائی کا طریقہ کار وضع کر دیا گیا ہے،  اسی طرز پر 2154 جائیدادوں کے مالکان کے خلاف کارروائی کریں گے ۔

حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ وقار احمد کے وکیل نے بتایا کہ ان کے مؤکل متعین رقم ادا کرنے کو تیار ہیں۔ ہدایت کی جاتی ہے کہ وقار احمد دس روز میں مقررہ رقم ایف بی آر کے پاس جمع کرائیں ۔ عدالت نے ہدایت کی ہے کہ ایف بی آر ماہانہ بنیادوں پر پیش رفت رپورٹ جمع کرائے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے