پاکستان

دہشت گردی کا مقدمہ درج

دسمبر 25, 2018 < 1 min

دہشت گردی کا مقدمہ درج

Reading Time: < 1 minute

احتساب عدالت کے باہر پولیس پر پتھراؤ اور دھاوا بولنے کے الزام میں ن لیگی کارکنان کیخلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔
سابق وزیر اعظم نواز شریف العزیزیہ اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس کا فیصلہ سننے کیلئے احتساب عدالت تشریف لائے تو جوڈیشل کمپلیکس سے کچھ دور ن لیگی کارکنان کی بڑی تعداد نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور نواز شریف کی گاڑی کے ساتھ ہی جوڈیشل کمپلیکس کی طرف دوڑ لگا دی۔

مقدمے کے مطابق پولیس کی بھاری نفری نے لیگی کارکنان کو روکا تو لیگی کارکنوں کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کیا گیا۔ پتھراؤ کے باعث پولیس کے جوان زخمی ہو گئے۔ تھانہ رمنا نے پتھراؤ کرنے والوں کیخلاف دہشتگردی اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ لیگی کارکنان نے دو بج کر پچاس منٹ پر پولیس پر دھاوا بولا۔ ڈنڈوں اور پتھروں سے لیس کارکنان نے پولیس اہلکاروں کو زخمی کیا۔ کارکنان میں ساٹھ سے زائد مرد جبکہ پندرہ کے قریب خواتین شامل تھیں۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے کار سرکار میں مداخلت اور خوف و ہراس پھیلا کر دہشتگردی کا ارتکاب کیا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے