پاکستان پاکستان24

ریلوے زمین والا کلب واپس ہوگا؟

دسمبر 27, 2018 < 1 min

ریلوے زمین والا کلب واپس ہوگا؟

Reading Time: < 1 minute

مشرف دور میں ریلوے کی زمین پر بنائے گئے غیر قانونی لاہور رائل پام کلب کی انتظامیہ سپریم کورٹ نےتحلیل کر دی ہے ۔

چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے ریلوے اراضی لیز پر دینے کیخلاف از خود نوٹس کی سماعت کی

سپریم کورٹ نے آڈٹ فرم میسرز فرگوسن کو رائل پام کلب کی نئی انتظامیہ مقرر کر دیا ہے ۔ میسرز فرگوسن کو رائل پام کلب کا تمام ریکارڈ فوری قبضے میں لینے کا حکم بھی دیا ہے ۔

رائل پام کلب کی پرانی انتظامیہ کلب کی حدود میں داخل نہیں ہو سکے گی، رائل پام کلب میں تمام پروگرام اور سرگرمیاں معمول کے مطابق چلیں گی، ریلوے سے متعلق کوئی بھی ریکارڈ رائل پام کلب سے باہر نہیں جائے گا ۔

سپریم کورٹ نے رائل پام سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے تمام احکامات بھی غیر موثر کر دیئے ۔ سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ میں زیر التواء کلب کے تمام مقدمات بھی منگوا لئے ۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ریلوے اراضی پر ہائوسنگ سوسائٹیاں بنانے پر پابندی لگا رہے ہیں، ریلوے کی زرعی اراضی لیز کیلئے 3 سالہ مدت سے زائد دینے پر بھی پابندی عائد کر رہے ہیں ۔

یاد رہے کہ جنرل مشرف کے فوجی دور میں لاہور ریلوے کی سینکڑوں ایکڑ اراضی کو ریٹائرڈ فوجی وزیر نے کلب کو لیز پر دے دیا تھا جس کا مقدمہ گزشتہ دس برس سے احتساب عدالت میں زیر سماعت ہے ۔

عدالت کے باہر مشرف کے سابق اور خان حکومت کے موجودہ وزیر نے سپریم کورٹ کے حکم کو اہم قرار دیا ہے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے