پاکستان پاکستان24

نئے پاکستان میں بھی معصوم بچیوں کا ریپ

دسمبر 29, 2018 < 1 min

نئے پاکستان میں بھی معصوم بچیوں کا ریپ

Reading Time: < 1 minute

خیبر پختونخوا میں ایک ہفتے میں معصوم بچی کو ریپ کے بعد قتل کرنے کا دوسرا واقعہ پیش آیا ہے ۔ حویلیاں کے بعد نوشہرہ میں بچی کو زیادتی کے بعد قتل کر کے نعش پھینک دی گئی ۔

سات سالہ مناحل کو آغواء اور جنسی تشدد کے بعد بہیمانہ طور پر قتل کرکے لاش کو مقامی قبرستان میں پھینکا گیا ۔ پولیس کے مطابق نوشہرہ کلاں کے علاقے نوائے کلے سے تعلق رکھنے والی 7 سالہ مناہلُ دختر شاہ سید مدرسہ سے واپسی پر لاپتہ ہوگئی تھی والدین نے بچی کے گمشدگی کی ایف آئی آر چوکی نوشہرہ کلاں میں درج کی تھی

7سالہ مناہل کی لاش جمعہ کے روز مقامی قبرستان نوشہرہ کلاں باجوڑ یاں قبرستان خویشکی روڈ سے ملی ۔
پولیس کے مطابق مقتولہ بچی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو نوشہرہ منتقل کردیا سات سالہ مناخیل پر تشدد کرکے قتل کردیا گیا ہے بچی کو پتھر سے مارنے کے تشدد کے نشانات پائے گئے ہیں ۔ مناہل کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کےحوالے کر کے نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔ دوسری جانب ہسپتال زرائع کے مطابق 7 سالہ مناہل پر جنسی تشدد بھی کیا گیا ہے ۔

صوبائی حکومت نے واقعات پر پولیس کو فوری کارروائی کر کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کہا ہے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے