پاکستان پاکستان24

حکومت نے بھارت کے خلاف کیا اقدامات کئے؟

دسمبر 30, 2018 < 1 min

حکومت نے بھارت کے خلاف کیا اقدامات کئے؟

Reading Time: < 1 minute

چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ بھارت کو پاکستان کا پانی چوری نہیں کرنے دیں گے، حکومت نے پانی چوری کے معاملے پر بھارت کے خلاف کیا اقدامات کئے ۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں دریائے راوی اور عباسیہ لنک کینال سے پانی کی چوری کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ بھارت راوی سے کیوں ہمارا پانی چوری کر رہا ہے، اسے پاکستان کا پانی چوری نہیں کرنے دیں گے، کیا پنجاب حکومت کو دریائے راوی سے بھارت کی پانی چوری سے متعلق علم ہے؟ اگر علم ہے تو اس کے خلاف کیا اقدامات کیے گئے ہیں ۔

چیف جسٹس نے پنجاب کے سیکرٹری آبپاشی سے کہا کہ عباسیہ لنک کینال سے غریب کسانوں کا پانی چوری نہیں کرنے دیں گے، غریب مزارعوں کا پانی چوری کرنا ان کا خون چوسنے کے مترادف ہے، پانی چوروں کے خلاف پولیس سے مل کر آپریشن کریں، کسی کا استحصال نہیں ہونے دیں گے، پانی چوری کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں، اقتدار میں موجود لوگوں کو بتا دیں یہ میری ان کو تنبیہ ہے ۔ سپریم کورٹ نے سیکرٹری آبپاشی سے 4 جنوری کو عملدرآمد رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے