متفرق خبریں

اختتام کے قریب نمٹتے مقدمے

جنوری 2, 2019 < 1 min

اختتام کے قریب نمٹتے مقدمے

Reading Time: < 1 minute

چیف جسٹس ثاقب نثار اپنی ریٹائرمنٹ سے دو ہفتے قبل ازخود نوٹس تیزی سے نمٹانے کی کوشش میں ہیں ۔ اسمگل شدہ بھارتی ڈی ٹی ایچ اور پٹرولیم کی قیمتوں پر لئے گئے نوٹس بدھ کی صبح عدالتی کارروائی کے آغاز پر ہی نمٹا دیئے گئے ۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے ازخود نوٹس کی سماعت کی ۔ عدالت کو بتایا گیا کہ بڑی مارکیٹوں پر چھاپے مارے گئے اور سینکڑوں غیر قانونی ڈی ٹی ایچ تحویل میں لے کر مقدمے درج کئے گئے ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت نے ایف آئی اے، پی ٹی اے اور کسٹم حکام پر مشتمل جو کمیٹی تشکیل دی تھی وہ اپنا کام جاری رکھے، ہر تین ماہ بعد پیش رپورٹ دی جائے ۔ کیس کو نمٹا دیا گیا ۔

دوسری جانب سپریم کورٹ نے بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات پر عائد اضافی ٹیکس اور ڈیوٹی کے ازخود نوٹس کو بھی نمٹا دیا ۔ نیب حکام نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ تفتیش جاری ہے ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اس معاملے کو مزید نہیں سن سکتے، نیب اب اس معاملے کی تحقیقات کر کے اپنی کاررائی کرے ۔

 

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے