پاکستان

زرداری – مشرف کا مقدمہ ختم

جنوری 4, 2019 < 1 min

زرداری – مشرف کا مقدمہ ختم

Reading Time: < 1 minute

سپریم کورٹ نے پرویز مشرف، آصف علی زرداری اور ملک قیوم سے این آر او قانون کے دوران قومی خزانے کو پہنچنے والےنقصان کی تلافی کیلئے دائر درخواست نمٹا دی ۔

فیروز شاہ گیلانی کی درخواست نمٹاتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ آصف زرداری، پرویز مشرف اور ملک قیوم کے اثاثوں کی تفصیل آچکی، آگے قانون اپنا راستہ خود بنائے گا ۔

چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے درخواست کی سماعت کی ۔

دوران سماعت درخواست گزار فیروز شاہ گیلانی سے متعلق استفسار کرنے پر چیف جسٹس کو بتایا گیا کہ کہ فیروز گیلانی علیل ہیں، چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا عدالت نے فریقین کو نوٹس بھیجے تھے، پرویز مشرف، آصف علی زرداری اور ملک قیوم اثاثوں کی تفصیلات اور بیان حلفی جمع کرا چکے ہیں قانون اپنا راستہ خود بنائے گا ۔

درخواست گزار فیروز شاہ گیلانی کی جانب سے دائر درخواست میں پرویز مشرف اور آصف علی زرداری کو فریق بنایا گیا تھا۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ این آر او کے ذریعے کرپشن کیسز ختم کیے گئے، کرپشن کے کیسز ختم ہونے سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا۔ درخواست گزار نے استدعا کی تھی کہ لوٹے گئے پیسوں کو وصول کیا جائے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے