پاکستان24 متفرق خبریں

اماراتی شیخ کیلئے خصوصی پروٹوکول

جنوری 6, 2019 < 1 min

اماراتی شیخ کیلئے خصوصی پروٹوکول

Reading Time: < 1 minute

متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان ايک روزہ دوے پر پاکستان پہنچے ہیں ۔ وزیراعظم عمران خان نے استقبال کيا مہمان کو اکيس توپوں کي سلامي دي گئي عمران خان خود گاڑي ڈرائيوکرکےوزيراعظم ہاؤس پہنچےجہاں مہمان کوگارڈآف آنرپيش کياگيا ۔

محمد بن زید النہیان نے نور خان ائیربیس پرلینڈکیاجہاں ان کاریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا ۔ یو اے ای کے ولی عہد کی پاکستان آمد پرانہیں 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ وزیراعظم عمران خان نےانہيں خوش آمدید کہا دیگراعلیٰ حکام بھی ائیرپورٹ پرموجود تھے۔
وزیراعظم عمران خان نور خان ائیربیس سے مہمان کو لے کرگاڑي خود ڈرائيو کرکے وزيراعظم ہاؤس لائے ۔ وزيراعظم ہاؤس پہنچنے پرپہلے متحدہ عرب امارات پھر پاکستانی قومی ترانے دھنیں بجائی گئیں ۔ فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی اور ولی عہد نے گارڈ آف آنر کا معائنہ بھی کیا۔
امارات کےولی عہد دورے کےدوران وزیراعظم عمران خان، چیف آف آرمی اسٹاف سےملاقاتیں کریں گے۔وفود کی سطح پردوطرفہ مذاکرات بھی ہوں گے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے