متفرق خبریں

اماراتی ولی عہد کو واپسی کی جلدی کیوں؟

جنوری 6, 2019 < 1 min

اماراتی ولی عہد کو واپسی کی جلدی کیوں؟

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے دورے پر آئے متحدہ عرب امارات کے ولی عہد تین گھنٹے بعد بغیر کسی مشترکہ پریس کانفرنس یا بیان کے واپس چلے گئے ہیں ۔

اسلام آباد کے سفارتی حلقوں میں اس دورے کے حوالے سے چہ مگوئیاں جاری ہیں ۔ اماراتی ولی عہد نے تین معاہدوں پر دستخط اور دو پیکجز کا اعلان کرنا تھا مگر تاحال حکومت پاکستان نے بھی سرکاری طور پر کوئی بیان جاری نہیں کیا ۔

اماراتی ولی عہد پر پاکستان آنے پر خصوصی پروٹوکول دیا گیا تھا اور وزیراعظم عمران خان خود گاڑی چلا کر انہیں وزیراعظم ہاؤس لائے تھے ۔ ان کو اکیس توپوں کی سلامی اور گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا ۔

اس سے قبل متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے قومی خزانے میں دو ارب ڈالر وقتی طور پر جمع کرنے کا بھی اعلان کیا تھا مگر شہزادے کی فوری پراسرار واپسی نے بہت سے سوالات کو جنم دیا ہے ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے