پاکستان

خواجہ سرا پر فائرنگ کا ملزم گرفتار

جنوری 8, 2019 < 1 min

خواجہ سرا پر فائرنگ کا ملزم گرفتار

Reading Time: < 1 minute

عظمت گل/ نمائندہ خصوصی پشاور

کیپیٹل سٹی پولیس پشاور نے معروف خواجہ سرا دانش عرف بیبو کو قتل اور اغوا کی دھمکیاں دینے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے ۔

ملزم راس خان نے اس سے قبل دانش عرف بیبو پر ڈرانے دھمکانے کی خاطر فائرنگ بھی کی تھی جس کی رپورٹ پولیس کو نہیں کی گئی تھی ۔ دانش عرف بیبو نے وزیراعظم کمپلینٹ سیل کو ملزم کے بارے میں براہ راست شکایت کی تھی ۔

سی سی پی او قاضی جمیل الرحمن نے ایس پی صدر ڈویژن صاحبزادہ سجاد کو فوری طور پر ملزم کو گرفتار کرنے کا حکم جاری کیا تھا جس پر ایس ایچ او تھانہ انقلاب عمران خان نے ملزم کو بازید خیل سے گرفتار کیا ۔

ملزم کے قبضہ سے کلاشنکوف بھی برآمد کر لی گئی ہے ۔ ملزم نے آڈیو پیغامات کے ذریعے دانش کو قتل اور اغوا کی دھمکیاں دی تھی ۔

پولیس نے بتایا کہ آج سوشل میڈیا پر دانش کے قتل کی افواہیں بھی گردش کرتی رہیں جو غلط ہیں، ہم نے ملزم کے خلاف تمام ثبوت اکھٹے کر لئے ہیں ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے