پاکستان

پرویز الہی رسک لے رہے ہیں، چیف جسٹس

جنوری 10, 2019 < 1 min

پرویز الہی رسک لے رہے ہیں، چیف جسٹس

Reading Time: < 1 minute

سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاؤن راولپنڈی کیس میں عدالتی فیصلے کے خلاف پرویز الہٰی کی نظرثانی درخواست خارج کر دی ہے ۔ چیف جسٹس نے کہا ہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی رسک لے رہے ہیں، حقائق پرفیصلہ دیا تو انہیں نتائج بھگتنا ہوں گے ۔

عدالت عظمی میں بحریہ ٹاؤن راولپنڈی کیس میں عدالتی فیصلے کے خلاف پرویز الہی کی نظرثانی درخواست کی سماعت کی ۔ پاکستان ٹوئنٹی فور کے مطابق چیف جسٹس  نے کہا کہ فیصلے میں دی گئی عدالتی آبزرویشن کسی طور غلط نہیں، نظرثانی کی درخواستیں خارج کر چکے ہیں، پرویزالہی آج کل اسپیکر پنجاب اسمبلی ہیں، درخواست میں رسک لے رہے ہیں، عدالت نے اختیارات کا ناجائز استعمال قرار دیا تو مشکل ہو جائے گی ۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ عدالت نے فوجداری نہیں سول جرم کا تعین کیا ہے، نیب کو براہ راست کیس نہیں بھیجا ۔ اگر نیب نے پرویز الہی کو کلیئرکر دیا تو ہمیں کوئی غرض نہیں، کيا چوہدری شجاعت کے بیٹوں کو بحریہ ٹاؤن نے زمین الاٹ نہیں کی؟ پاکستان ٹوئنٹی فور کے مطابق چوہدري پرويز الہيٰ کے وکیل نے بتایا کہ بحریہ ٹاؤن نےچوہدری خاندان کو کوئی زمین منتقل نہیں کی، شجاعت کے بیٹوں نے زمین پیسہ دے کر خریدی ۔

جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ پرویزالہی نے جنگلات زمین کی حد بندی کا حکم اختیار کے بغیر دیا ۔ 200 کنال زمین چوہدری خاندان کو الاٹ ہوئی، درخواست میں دونوں باتوں کی تردید نہیں کی گئی ۔

عدالتی فیصلے کے خلاف پرویز الہی کی نظرثانی درخواست خارج کر دی گئی ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے