عالمی خبریں

افغانستان میں 30 مارے گئے

جنوری 11, 2019 < 1 min

افغانستان میں 30 مارے گئے

Reading Time: < 1 minute

شورش زدہ افغانستان کے مختلف صوبوں میں عسکریت پسند طالبان نے حملے کر کے 21 سے زائد پولیس اہلکاروں کو قتل کر دیا ہے ۔ حکام کے مطابق سرکاری فورسز کی جوابی کارروائیوں میں اہم طالبان کمانڈر سمیت دس عسکریت پسند مارے گئے ہیں ۔

افغانستانے سے آنے والی خبروں میں کے مطابق طالبان کے عسکری گروہ نے دعوی کیا ہے انہوں کہ شمالی اور مغربی صوبوں میں حملے کر کے درجنوں افغان سیکورٹی اہلکاروں کو قتل کر دیا ہے ۔

افغان حکام نے طالبان کے حملوں میں 21 اہلکاروں کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے ۔ حکام نے کہا ہے کہ ان واقعات میں متعدد اہلکار زخمی بھی  ہوئے، مغربی صوبے بادغیس کے گورنر کے ترجمان جمشید شاہابی کے مطابق طالبان کے حملے میں 6 پولیس اہلکار مارے گئے جب کہ شمالی صوبے بغلان کے کونسل رکن شمس الحق نے 7  پولیس اہلکاروں کی عسکریت پسندوں کے حملے میں مارے جانے کی تصدیق کی ہے ۔

طالبان نے صوبہ تخار میں 8 پولیس اہلکاروں کو گولیاں  مار کر قتل کیا ہے جبکہ قندوز صوبے میں مختلف سیکورٹی چیک پوائنٹس پر حملوں میں متعدد پولیس اہلکار اور فوجی مارے گئے ۔ حکام کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے جبکہ طالبان نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے مزید حملے کر کے سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا ہے ۔

دوسری جانب حکام کے مطابق بلخ صوبے میں پولیس سے جھڑپوں میں اہم طالبان کمانڈر سمیت 25 جنگجوؤں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے