متفرق خبریں

شراب نوش پائلٹس قبول نہیں

جنوری 11, 2019 < 1 min

شراب نوش پائلٹس قبول نہیں

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کی قومی ائر لائن پی آئی اے نے شراب نوش پائلٹس اور ایئرہوسٹس کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے ۔ شراب نوشی کرنے والے اہلکاروں کو روکنے کیلئے انتظامیہ نے اندرون و بیرون ملک جانے والی پروازوں پر چھاپے مارنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
جاری کئے گئے خط کے مطابق پی آئی اے اور سول ایوی ایشن حکام، پائلٹس اور ائرہوسٹس کےخون کے نمونے حاصل کریں گے ۔ ہدایات کے مطابق نشے کی حالت میں پائے جانے والے پائلٹس اور ائرہوسٹس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔ شیڈولنگ اینڈ فلائٹ اسٹینڈرڈ پی آئی اے کی جانب سے جاری کئے گئے حکم نامے میں خبردار کیا گیا ہے کہ نشہ کرنے والے پائلٹس اور ائرہوسٹس کو معطلی یا ملازمت سے فارغ کر دیا جائے گا ۔
یہ اقدامات بین الاقومی جنرل سول ایوی ایشن قوانین کے تحت کئے جا رہے ہیں ۔ پی آئی اے کے مطابق فضائی سفر کو محفوظ بنانے کے لیے یہ اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے