پاکستان

سوائن فلو سے مزید افراد متاثر

جنوری 11, 2019 < 1 min

سوائن فلو سے مزید افراد متاثر

Reading Time: < 1 minute

راولپنڈی میں سوائن فلو سے خاتون انتقال کر گئی جبکہ سوائن فلو وائرس نے اسلام آباد کا بھی رخ کر لیا ہے ۔ رواں سال اسلام آباد میں سوائن فلو کا پہلا کیس رپورٹ ہوگیا ۔ ستائیس سالہ فہد شاہ میں سوائن فلو وائرس کی تشخیص ہو گئی ۔ فہد شاہ نجی اسپتال میں زیر علاج ہے ۔

راولپنڈی ہولی فیملی ہسپتال میں سوائن فلو کے شبے میں داخل ہونے والی 80 سالہ خاتون دوران علاج دم توڑ گی، خاتون کی لاش ابتدائی کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ۔
ہولی فیملی ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ اٹک کی رہائشی 80 سالہ خاتون مینا ریاض کو سوائن فلو کے شبے میں گذشتہ شب ہسپتال منتقل کیا گیا تھا ۔ حالت خراب ہونے پر خاتون مریضہ کو وینٹیلیٹر پر 8 گھنٹے رکھا گیا اور ڈاکٹروں کی کوشش کے باوجود دوران علاج مریضہ دم توڑ گئی ۔ ہسپتال عملے نے ابتدائی کاروائی کے بعد مینا ریاض کی لاش ورثاء کے حوالے کردی۔

دوسری جانب اسلام آباد میں مریض فہد شاہ کو انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے اور لواحقین کو بھی مریض کے پاس جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ۔ ڈاکٹرز کے مطابق فہد شاہ کی حالت تشویش ناک ہے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے