عالمی خبریں

پاکستان خود مذاکرات میں سنجیدہ نہیں، انڈیا

جنوری 12, 2019 < 1 min

پاکستان خود مذاکرات میں سنجیدہ نہیں، انڈیا

Reading Time: < 1 minute

انڈیا نے پاکستان کی مذاکرات کی پیشکش کو مسترد کر دیا ہے۔ انڈین وزارت خارجہ کے مطابق پاکستان بات چیت کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے ۔

انڈین وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں کہا کہ اگر پاکستان بات چیت کے لیے تیار ہے تو پٹھان کوٹ اور ممبئی حملے کے جو دہشت گرد ہیں ان کے خلاف ابھی تک کوئی کارروائی کیوں نہیں کی گئی ۔ رویش کمار کے مطابق پاکستان شدت پسند تنظیموں کو اب بھی اپنی سرزمین استعمال کرنے دے رہا ہے ۔

بی بی سی کے مطابق ترجمان کے الفاظ تھے کہ ’پاکستان میں کالعدم تنظیموں کی جو اعانت ہو رہی تھی وہ اب بھی ہو رہی ہے۔ اس سے بھی خطرناک بات یہ ہے کہ ان تنظیموں کو قومی مرکزی دھارے میں لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔’

پاکستان میں اگست میں نئی حکومت کے قیام کے بعد وزیراعظم عمران خان نے انڈیا سے بات چیت شروع کرنے کی کئی بار پیشکش کی لیکن انڈیا کی طرف سے ابھی تک کوئی مثبت ردعمل سامنے نہیں آیا ہے ۔ دونوں ملکوں کے درمیان گزشتہ چار برس سے مزاکرات کا عمل معطل ہے ۔ انڈیا میں یہ سال انتخابات کا ہے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے