متفرق خبریں

الطاف حسین کی صحافی سے معافی

جنوری 13, 2019 < 1 min

الطاف حسین کی صحافی سے معافی

Reading Time: < 1 minute

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے لندن میں مقیم پاکستانی صحافی مرتضی علی شاہ سے معافی مانگ لی ہے اور ہرجانہ بھی ادا کیا ہے ۔

یہ معافی ایم کیو ایم کی ویب سائٹ پر شائع کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ الطاف حسین اور متحدہ کی جانب سے دی نیوز/ جنگ اور جیو کے لندن میں مقیم نمائندے مرتضی علی شاہ سے ان الزامات پر معافی مانگی جاتی ہے جو ۳۰ اکتوبر ۲۰۱۷ کو ایم کیو ایم لندن سیکرٹریٹ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران لگائے گئے ۔

ایم کیو ایم کے قاسم علی رضا نے ندیم نصرت و دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران مرتضی علی شاہ پر الزام لگایا تھا کہ وہ کرپٹ ہیں، من گھڑت خبریں بنا کر جنگ/ دی نیوز میں شائع کر کے بلیک میلنگ کرتے ہیں ۔

اب قانونی جنگ کے بعد ایم کیو ایم کے قائد اور پارٹی نے ان سنگین الزامات کو بے بنیاد مان کر مرتضی علی شاہ سے معافی مانگی ہے اور ان کو قانونی جنگ لڑنے کا معاوضہ ادا کرنے کے ساتھ ہرجانہ بھی دینے کا تسلیم کیاہے تاہم اس کی رقم عام لوگوں کیلئے سامنے نہیں لائی گئی ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے