پاکستان24 متفرق خبریں

ریٹائرمنٹ کے بعد کا منصوبہ سامنے آ گیا

جنوری 13, 2019 < 1 min

ریٹائرمنٹ کے بعد کا منصوبہ سامنے آ گیا

Reading Time: < 1 minute

چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریٹائرمنٹ سے چند روز قبل لاہور میں صحافیوں کے وفد سے ملاقات کی ہے اور اعلان کیا ہے کہ کے سترہ جنوری کو فارغ ہونے کے بعد مفت قانونی کلینک کھولوں گا ۔

معلوم ہوا ہے کہ لاہور میں صحافیوں کے وفد نے غیر رسمی ملاقات میں چیف جسٹس کو ملک کے لئے خدمات پر خراج تحسین پیش کیا ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد فری لیگل کلینک کھولوں گا اور مظلوم، غریب و بے سہارا افراد کو مفت قانونی امداد فراہم کروں گا۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ یہ ملک صرف طاقتور کا نہیں مظلوم کا بھی ہے اور ہمیں مظلوم کا ساتھ دینا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان کی بہتری کے لئے سمت طے کر دی ہے اور ہم سب نے مل کر اسے آگے لے کر جانا ہے، ملک کی بہتری کے لئے جب بھی کوئی لانگ مارچ ہوا تو میں سب سے آگے ہوں گا ۔

چیف جسٹس نے کہا کہ میڈیا اداروں میں صحافتی کارکنوں کو بروقت تنخواہ اور نوکریوں کے تحفظ کے لئے ریٹائرمنٹ کے بعد بھی کردار ادا کروں گا ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے