پاکستان

زرداری کا اسمبلی میں دھواں دار خطاب

جنوری 14, 2019 < 1 min

زرداری کا اسمبلی میں دھواں دار خطاب

Reading Time: < 1 minute

قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ یہ مانگے تانگے کی حکومت معلوم نہیں کتنا چلے گی،ہم نہیں گرائیں گے یہ خود گریں گے، حکومت کو اندر سے دیمک کھا رہی ہے ۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں نقط اعتراض پر بات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف زرداری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹیرینز کو چئیرمین نیب سے ملنے کے لیے نہیں جانا چاہیے بلکہ چئیرمین نیب کو پارلیمنٹ کے سامنے پیش ہونا چاہیے ۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے پہلے بھی نیب بھگتی ہے آئندہ بھی بھگت لوں گا مجھے تو حکومت کی فکر ہے، ویسے بھی یہ مانگے تانگے کی حکومت ہے پتہ نہیں کب تک چلے گی، ہم حکومت نہیں گرائینگے بلکہ یہ خود ہی گر جائے گی ویسے بھی حکومت کو اندر سے دیمک کھا رہی ہے ۔ آصف زرداری نے کہا کہ ادارے تباہ ہوگئے ہیں ان کے اپنے سیکرٹریز دستخط نہیں کر رہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے چھ ماہ میں حکومت کو پٹری پر چڑھا دیا تھا لیکن موجودہ حکومت کو سمجھ نہیں آ رہی ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے