پاکستان پاکستان24

حالات بنے تو حکومت کو بچا نہیں پائیں گے

جنوری 16, 2019 < 1 min

حالات بنے تو حکومت کو بچا نہیں پائیں گے

Reading Time: < 1 minute

 بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ حکومت گرانے کا ہمارا کوئی ارادہ نہیں ہمارے مطالبات مان لئے گئے تو ہم حکومت کے ساتھ چلیں گے تاہم حکومت گرنے کے حالات بنے تو بچا نہیں پائیں گے ۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں سردار اختر مینگل کا کہنا تھا کہ حکومت گرانے کا ہمارا کوئی ارادہ نہیں اگر حکومت خود گرنا چاہے یا ایسے حالات بنے تو بچا نہیں پائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے مطالبات مان لیے گئے تو ہم حکومت کے ساتھ چلیں گے، وفاقی حکومت سے ہمارے 6 نکات پر صدارتی الیکشن اور صوبائی انتخابات پر 9 نکات پر بات چیت ہوئی تاہم ہماری جو بات ہوئی تھی اس پر ہمارے تحفظات ہیں ۔

اختر مینگل کا کہنا تھا کہ ہم آزاد بنچوں پر بیٹھے ہیں حکومت اچھے کام کرے گی ہم ساتھ دیں گے، وفاق سے جو ہماری بات ہوئی تھی اس پر عمل درآمد نہیں ہوا تاہم ہر غلط کام پر مخالفت کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اور آصف زرادری کی ملاقاتیں اچھی بات ہے، ایسی ملاقاتوں سے ملک میں سیاسی استحکام آئے گا ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے