پاکستان پاکستان24

پاک امریکا مذاکرات برائے افغانستان

جنوری 17, 2019 < 1 min

پاک امریکا مذاکرات برائے افغانستان

Reading Time: < 1 minute

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد دورہ پاکستان پر پہنچے ہیں ۔ انہوں نے سیکرٹیری خارجہ سے ملاقات میں افغان مفاہمتی عمل پر تبادلہ خیال کیا ہے ۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور امریکہ کی وفود کی سطح پر بات چیت،امریکی وفد کی قیادت زلمے خلیل زاد اور پاکستان کی قیادت سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کی،دونوں ممالک کے مابین مذاکرات وزارت خارجہ میں ہوئے،مذاکرات میں افغان مفاہمتی عمل میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا،امریکہ اور طالبان کے براہ راست مذاکرات کرانے پر پاکستان کے کر دار کو سہراہا۔

اس موقع پر سیکرٹری خارجہ نے خطہ میں امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کے جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا،سیکرٹری خارجہ نے امریکہ پر واضح کیا افغان امن عمل کو آگئے بڑھانا مشترکہ زمہ داری ہے،ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ فریقین نے اتفاق کیا کہ انٹرا افغان مزاکراتی عمل کے بغیر مستقل استحکام حاصل نہیں ہو سکتا،زلمے خلیل زاد کل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کریں گے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے