متفرق خبریں

اصغر خان کیس بند نہیں ہوگا

جنوری 18, 2019 < 1 min

اصغر خان کیس بند نہیں ہوگا

Reading Time: < 1 minute

سپریم کورٹ نے عبوری تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اصغر خان کیس فیصلے پر عمل درآمد کیا جائے گا ۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے سپریم کورٹ فیصلے کے مطابق پوری طرح تحقیق نہیں کی  ۔

گیارہ جنوری کو مقدمے کی سماعت سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی تھی ۔ عدالت نے ایف آئی اے کی پیش کردہ رپورٹ کا جائزہ لیا جس میں ایف آئی اے نے اصغر خان کیس بند کرنے کی سفارش کی تھی ۔ تحریری عبوری فیصلے میں عدالت نے سیکرٹری دفاع کو ذاتی حیثیت میں پیش ہوکر مقدمے میں پیش رفت کا جواب جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے ۔ حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ سیکرٹری دفاع بتائیں فوجی افسروں کے خلاف کیا کارروائی کی گئی، عدالت نے قرار دیا ہے کہ وہ ایف آئی اے کے دلائل سے مطمئن نہیں، ایف آئی اے کہتی ہے مقدمہ آگے بڑھانے کی کوئی وجہ نہیں، ایف آئی اے کہتی ہے نامزد افراد کے خلاف کارروائی نہیں کی جا سکتی، ہمارے خیال کے مطابق کچھ چیزوں سے متعلق تفتیش کی ضرورت ہے ۔

فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ ڈی جی ایف آئی اے نے کہا کہ مقدمے کی تفتیش کا دائرہ محدود ہے، اس لئے مقدمہ بند کیا جائے، اصغر خان کے ورثاء کے وکیل نے کہا کہ سپریم کورٹ فیصلے میں کچھ چیزیں طے کر دی گئی ہیں، وکیل نے کہا اس مقدمے میں نظر ثانی اپیل بھی خارج ہو چکی ہے، ایف آئی اے نے عدالتی فیصلہ پر پوری طرح تحقیق نہیں کی گئی، ایف آئی اے ایک ہفتے میں جواب جمع کرائے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے