پاکستان

انصافی حکومت کی جنرل راحیل کو اجازت

جنوری 18, 2019 < 1 min

انصافی حکومت کی جنرل راحیل کو اجازت

Reading Time: < 1 minute

تحریک انصاف کی حکومت نے سابق فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف کو سعودی نوکری جاری رکھنے کا اجازت نامہ جاری کیا ہے ۔ اس سلسلے میں وفاقی کابینہ نے سعودی عسکری اتحاد کی سربراہی کرنے والے جنرل(ر) راحیل شریف کو بیرون ملک ملازمت کے لیے این او سی جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔

اس سے قبل گزشتہ ماہ 15 دسمبر کو سپریم کورٹ نے دہری شہریت کیس کے تفصیلی فیصلے میں قرار دیا تھا  کہ جنرل (ر) راحیل شریف کو فوجی ہیڈ کوارٹر کی جانب سے دیا گیا این او سی غیر قانونی تھا اور فوج کا صدر دفتر اس کا مجاز نہ تھا ۔ عدالت نے ہدایت کی تھی کہ وفاقی حکومت ان کو سعودی ملازمت کا اجازت نامہ دے بصورت دیگر وہ واپس آئیں ۔

تفصیلی فیصلے میں کہا گیا تھا کہ راحیل شریف کا این او سی قانون کے مطابق نہیں، بیرون ملک ملازمت کے لیے قانون کے تحت سابق سرکاری ملازم کو صرف وفاقی حکومت این او سی جاری کرسکتی ہے اسی لیے این او سی کے بغیر کوئی سابق سرکاری ملازم کسی غیر ملکی حکومت یا ایجنسی کی ملازمت نہیں کرسکتا۔

فیصلے میں کہا گیا تھا کہ وفاقی حکومت سے مراد وفاقی کابینہ ہے، عدالت نے  سیکریٹری دفاع حکومت سے جنرل راحیل کیلئے این او سی ایک ماہ میں حاصل کریں، اگر مقررہ مدت کے اندر قانون کے مطابق این او سی جاری نہیں کیا جاتا تو جنرل (ر) راحیل شریف بیرون ملک ملازمت سے سبک دوش تصور کیے جائیں گے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے