کھیل

پاکستان کی افریقا میں پہلی جیت

جنوری 20, 2019 < 1 min

پاکستان کی افریقا میں پہلی جیت

Reading Time: < 1 minute

پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے امام الحق اور محمد حفیظ کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت جنوبی افریقہ کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔

پورٹ الزبتھ میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے 267 رنز کا ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا ۔ پاکستان کے امام الحق نے 86، محمد حفیظ نے 71 اور بابر اعظم نے 49 رنز بنائے۔ محمد حفیظ کو عمدہ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اس سے قبل جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور 50 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 266 رنز بنائے ۔ ہاشم آملہ نے بہترین بیٹنگ کرتے ہوئے 108 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے جبکہ اُن کے ساتھ دوسری وکٹ کے لیے 155 رن کی شراکت بنانے والے ڈوسن 93 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی طرف سے حسن علی اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ لی۔

 

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے