پاکستان24 متفرق خبریں

معاف کر سکنے والے صدر نے رائے دیدی

جنوری 20, 2019 < 1 min

معاف کر سکنے والے صدر نے رائے دیدی

Reading Time: < 1 minute

صدر مملکت عارف علوی نے سانحہ ساہیوال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے میں ملوث ظالم قاتلوں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی ۔ اس بیان کے بعد یہ سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ اس طرح کی بات کرنے کے بعد اگر ان کے پاس انہی ملزمان کی سزا کے خلاف رحم کی اپیل آئے گی تو وہ کیا کریں گے؟

صدر مملکت نے سانحہ ساہیوال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا ہے کہ ساہیوال کا واقعہ بہت تکلیف دہ ہے۔ جن بچوں کے سامنے ان کے والدین کو شہید کردیا گیا ہو، ان کے ذہنوں پر کتنے مضراثرات مرتب ہوں گے، اس کا میں اندازہ بھی نہیں لگا سکتا ہوں۔ حکومت انشااللہ ان کا خیال تو رکھے گی مگر والدین کا کوئی نعم البدل نہیں۔ انہوں نے لکھا کہ ظالم قاتلوں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے