پاکستان

آسیہ بی بی نظرثانی درخواست مقرر

جنوری 24, 2019 < 1 min

آسیہ بی بی نظرثانی درخواست مقرر

Reading Time: < 1 minute

سپریم کورٹ نے مسیحی خاتون آسیہ بی بی کی بریت کے خلاف نظرثانی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر لی ہے ۔ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 29 جنوری کو نظرثانی درخواست کی سماعت کرے گا ۔

توہین مذہب کیس میں آسیہ بی بی کی بریت کے فیصلے کے خلاف کیس کے مدعی قاری عبدالسلام نے نظرثانی درخواست دائر کی تھی جسے اب عدالت عظمیٰ نے سماعت کیلئے مقرر کرتے ہوئے تین رکنی خصوصی بنچ تشکیل دے دیا ہے ۔ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 29 جنوری کو نظرثانی درخواست کی سماعت کرے گا ۔

اکتیس اکتوبر 2018 کو سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے آسیہ بی بی کی سزائے موت کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے اس کی رہائی کا حکم دیا تھا ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے