پاکستان پاکستان24

خیسور ویڈیو نے حیات کو والد لوٹا دیا

جنوری 26, 2019 < 1 min

خیسور ویڈیو نے حیات کو والد لوٹا دیا

Reading Time: < 1 minute

عظمت گل/ نمائندہ خصوصی پشاور

شمالی وزیرستان کے علاقے خیسور کے معصوم لڑکے حیات خان کے والد جلات خان کو رہا کر دیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق جلات خان کو وزیر گرینڈ جرگہ ممبران کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔

حیات خان کی ایک ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا سے شروع ہونے والی مہم قومی اسمبلی کے فلور تک پہنچی تھی ۔ وزیرستان میں پشتون تحفظ موومنٹ نے ایک جلسہ بھی کیا تھا اور حکام کو الٹی میٹم دیا تھا ۔
شمالی وزیرستان کے وزیر گرینڈ جرگہ نے جلات خان کو خیسور اپنے گھر روانہ کر دیا ہے ۔ مقامی ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کی ضلعی انتظامیہ نے جلات خان کو وزیرستان گرینڈ جرگہ کو حوالے کیا ۔
بتایا گیا ہے کہ جلات خان کل وزیر گرینڈ جرگہ کے سامنے خیسور واقعہ سے متعلق حقائق بیان کریں گے ۔

خیسور/وزیرستان : حیات خان کے والد جلات خان رہائی کے بعد
Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے