پاکستان

خدیجہ کیس کا تفصیلی فیصلہ

جنوری 29, 2019 < 1 min

خدیجہ کیس کا تفصیلی فیصلہ

Reading Time: < 1 minute

سپریم کورٹ نے لاہور کی خدیجہ صدیقی کی اپیل کا تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے حملہ آور شاہ حسین کی پانچ سال قید کی سزا بحالی کر دی ہے ۔ عدالت عظمی نے لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے سزا کالعدم کرنے کے فیصلے پر تنقید کی ہے اور اسے ختم کر دیا ہے ۔

پاکستان ٹوئنٹی فور کے مطابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کے تحریر کردہ سولہ صفحات کے تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے شاہ حسین کی سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے ٹرائل کورٹ کے ریکارڈ کئے گئے شواہد کا درست طور پر جائزہ نہیں لیا ۔

سپریم کورٹ نے لکھا ہے کہ ہائیکورٹ کی جانب سے سزا کالعدم قرار دینے کا فیصلہ شواہد اور ریکارڈ کو غلط پڑھنے کی کلاسک مثال ہے۔ پاکستان ٹوئنٹی فور کے مطابق چیف جسٹس نے فیصلے میں تحریر کیا ہے کہ ہائیکورٹ نے گواہان کے بیانات کو بھی درست طور پر نہیں پڑھا ۔ عدالت نے سیشن جج کا 30 مارچ 2018 کو سنایا گیا فیصلہ بحال کرتے ہوئے شاہ حسین کو پانچ سال کیلئے جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے ۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ ہفتے مختصر فیصلے میں شاہ حسین کی گرفتاری کا حکم دیا تھا ۔ پاکستان ٹوئنٹی فور کے مطابق شاہ حسین نے 2016 میں ساتھی طالبہ خدیجہ صدیقی پر چاقو سے 23 وار کئے تھے جس میں وہ زخمی ہوگئی تھی ۔

شاہ حسین کو مجسٹریٹ نے سات سال قید کی سزا سنائی تھی جس کو سیشن کورٹ نے کم کر کے پانچ سال کر دیا تھا ۔ لاہور ہائیکورٹ نے شاہ حسین کی اپیل پر پانچ سال کی سزا کالعدم قرار دی تھی ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے