پاکستان

زرداری نااہلی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

جنوری 30, 2019 < 1 min

زرداری نااہلی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

Reading Time: < 1 minute

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین ،سابق صدر آصف علی زرداری کی پارٹی صدارت اور بطور رکن اسمبلی تاحیات نااہلی کی درخواست کو رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور ہونے کے بعد سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کل سماعت کریں گے ۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے سابق صدر آصف علی زرداری کی نااہلی کی درخواست کو کل سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔ رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کیا تھا کہ ہائی کورٹ کے بجائے الیکشن کمیشن متعلقہ فورم ہے تاہم اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے یہ اعتراض گزشتہ روز دور کر کے درخواست کو ابتدائی سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کی تھی۔

پی ٹی آئی رہ نماؤں عثمان ڈار اور خرم شیر زمان کی جانب سے آصف علی زرداری کی بطور پارٹی سربراہ اور بطور رکن قومی اسمبلی تاحیات نااہلی مانگی گئی ہے۔ درخواست گزار کے مطابق آصف علی زرداری اپنے اثاثے چھپانے کے باعث صادق اور امین نہیں رہے ۔ اس لیے عدالت آئین کے آرٹیکل باسٹھ ون ایف کے تحت انہیں نااہل قرار دے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے