پاکستان24 متفرق خبریں

چیمبرز گرے نہ جج تبدیل، ہڑتال ختم

جنوری 30, 2019 < 1 min

چیمبرز گرے نہ جج تبدیل، ہڑتال ختم

Reading Time: < 1 minute

اسلام آباد کی ایف ایٹ/ ضلع کچہری کے ججوں اور وکیلوں کو سائلین کی مشکل کا خیال نہ آیا تو ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی مداخلت پر 40 روز سے جاری ہڑتال ختم کر دی گئی ۔
اسلام آباد کی ایف ایٹ کچہری کے ججزاوروکلاء نے 40 روزبعد ہڑتال ختم کر دی جس کے دوران وکیلوں نے عدالتوں کو تالے لگائے تھے اور مزید قبضے کر کے رہائشی چیمبرز بھی تعمیر کر لئے ۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی مداخلت کے بعد ماتحت عدلیہ کے 70 سے زائد ججزنے کام شروع کردیا تاہم نہ وکلا کا ججزروٹیشن مطالبہ پورا ہوا نہ عدالتوں کے باہرسے چیمبرگرے۔ اس دوران 50 ہزار مقدمات کے التواء کے ساتھ سائلین مشکلات کا شکاررہے۔

گزشتہ سال 21 دسمبرکووکلا کی ہڑتال کے بعد ججزنے کام کرنا بند کردیا تھا تاہم 16 جنوری کو وکیلوں نے ہڑتال دودن تک محدودکی لیکن ججز نے سیکورٹی کی وجہ سے عدالتیں نہ لگائیں ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے