متفرق خبریں

قینچی والا قاتل رہا

جنوری 30, 2019 < 1 min

قینچی والا قاتل رہا

Reading Time: < 1 minute

سپریم کورٹ نے نائی کی دکان میں قینچی سے قتل کرکے عمر قید گزارنے والے عبدالخالق کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے ۔ عدالت نے حکمنامے میں لکھا کہ دکان پر یہ اچانک ہونے والی لڑائی تھی جس پر مجرم دفعہ ۳۰۲ سی کے تحت اپنی سزا مکمل کر چکا ہے ۔

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے۔ راجن پور میں نائی کی دوکان پر قینچی سے قتل کرنے والے عمر قید کے قیدی عبدالخالق کی اپیل پر سماعت کی ، عدالت نے حکمنامہ میں لکھا میں کہ عبدالخالق نے قتل قبول کیا سپریم کورٹ نے قتل اور اسکے حالات کا بغور جائزہ لیا عدالت اس قتل کو b302 کی بجاے 302c سمجھتی ہے عبدلخالق نے جائے وقوعہ سے ہی قینچی اٹھا کر ایک ہی وار کیاجس سے مقتول کو دو زخم آیے.عدالت اس معاملے کو اچانک کی لڑائی سمجتھی ہے. عبدالخالق 302 سی کے تحت اپنی سزا مکمل کر چکا ہے عدالت نے عمر قید کے قیدی عبدالخالق کو رہا کرنے کا حکم دیا۔

حضور بخش نامی شخص 2007 میں راجن پور میں حجام کی دوکان پر داڑھی منڈوانے گیا مقتول نائی مظہر حسین نے حضور بخش کی داڑھی کی بجاے سر منڈ دیا حضور بخش کے بیٹے عبدالخالق نے والد کی تضحیک پر غصے میں آکر قینچی کے وار سے حجام مظہر حسین کو قتل کر دیا۔ ٹرائل کورٹ نے ملزم عبدالخالق کو سزاے موت اور ایک لاکھ روپیے جرمانہ کی سزا سنائی جبکہ اسک والد حضور بخش کو تین سال قید کی سزا سنائی ۔ ہائیکورٹ نے عبدالخالق کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کیا اور جرمانہ برقرار رکھا عبدالخالق نے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا تھا

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے