پاکستان24 متفرق خبریں

ذیشان دہشت گرد تھا، سرفراز بگٹی

جنوری 31, 2019 < 1 min

ذیشان دہشت گرد تھا، سرفراز بگٹی

Reading Time: < 1 minute

سینٹ کی داخلہ کمیٹی نے سانحہ ساہیوال پر جے آئی ٹی مسترد کر دی ہے اور کمیٹی کی سفارش ہے کہ تحقیقات کے لئے عدالتی کمیشن بنایا جائے ۔ یہ بات کمیٹی کے چیئرمین رحمان ملک نے ساہیوال واقعہ پر سینٹ میں رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتائی ۔

ان کا کہنا تھا کہ خلیل اور اس کا خاندان مکمل طور پر بیگناہ ہے جبکہ ذیشان پر لگائے گئے الزامات کے ثبوت مانگے ہیں ۔ رحمان ملک نے کہا کہ اب تک زیشان کے خلاف پیش کئے گئے ثبوتوں پر بھروسہ نہیں کیا، پنجاب حکومت نے مزید ۳۰ دن ثبوت ڈھونڈنے کیلئے مانگے ہیں ۔

اس دوران بلوچستان سے سینٹر سرفراز بگٹی نے ایوان میں کھڑے ہو کر کہا کہ ذیشان کے دہشت گردی میں ملوث ہونے میں کوئی شک نہیں ۔ مکمل رپورٹ آنے پر صورتحال واضح ہو جائے گی ۔

سینٹر بیرسٹر سیف نے کہا کہ اگر زیشان غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث تھا تو اسے کس قانون کے تحت مارا گیا، عدلیہ اور فوجی عدالتیں موجود ہیں قانون کو ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں ہے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے