متفرق خبریں

مفرور برطانوی پاکستان سے گرفتار

جنوری 31, 2019 < 1 min

مفرور برطانوی پاکستان سے گرفتار

Reading Time: < 1 minute

برطانیہ میں بچوں سے ریپ کے الزام میں انیس سال قید کی سزا پانے والے مفرور چودھری اخلاق حسین کو پاکستان میں گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ مجرم کو اگلے چند دنوں میں برطانیہ کے حوالے کر دیا جائے گا ۔

پاکستان ٹوئنٹی فور کے ذرائع کے مطابق چودھری اخلاق حسین سنہ دوہزار سولہ میں اس وقت برطانیہ سے فرار ہو گیا تھا جب اس پر بچوں سے جنسی زیادتی کا مقدمہ چل رہا تھا ۔

ایک جنازے میں شرکت کیلئے چودھری اخلاق نے ضمانت پر رہائی حاصل کی اور پھر ٹرائل کا سامنا کرنے کے بجائے پاکستان بھاگ آیا ۔ پاکستان ٹوئنٹی فور کے مطابق عدالت نے غیر موجودگی میں مقدمے کی کارروائی مکمل کرکے شواہد دیکھنے کے بعد اخلاق کو انیس سال قید کی سزا سنائی ۔

بتایا گیا ہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے اور پنجاب پولیس نے برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی کے ساتھ مل کر مفرور مجرم کی تلاش جاری رکھی اور تین سال بعد اسے سانگلہ ہل کے علاقے میں ایک مہنگے فلیٹ سے گرفتار کر لیا ۔

چودھری اخلاق نے مانچسٹر کے علاقے راچدلے میں معصوم بچوں سے جنسی زیادتی کی تھی ۔

اکتالیس سالہ مجرم کی گرفتاری کے وقت تصویر

مفرور مجرم گرفتاری کے وقت

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے