پاکستان24 متفرق خبریں

سات سال بعد ملک ریاض کا مقدمہ

فروری 2, 2019 < 1 min

سات سال بعد ملک ریاض کا مقدمہ

Reading Time: < 1 minute

ہاؤسنگ سوسائٹی بحریہ ٹاﺅن کے چیئرمین ملک ریاض کے خلاف سپریم کورٹ میں زیر التوا توہین عدالت کا سات سال پرانا کیس سماعت کے لئے مقرر کر دیا گیا ہے۔

 چیف جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس مقبول باقر اور جسٹس منصور علی شاہ پر مشتمل تین رکنی بینچ آئندہ بدھ کو عدلیہ کے خلاف تضحیک آمیز الفاظ استعمال کرنے پر ملک ریاض کے خلاف زیر التوا توہین عدالت کی درخواستوں کی سماعت کرے گا۔

ملک ریاض نے 2012 میں اس وقت کے چیف جسٹس سے متعلق ایک پریس کانفرنس میں نازیبا زبان استعمال کی تھی جس پر ان کے خلاف توہین عدالت کی متعدد درخواستیں سپریم کورٹ میں دائر کی گئی تھیں۔

بینچ سات فروری کو سابق چیف جسٹس افتخا رمحمد چوہدری کے صاحبزادے ارسلان افتخار  اور ملک ریاض کے درمیان مبینہ کاروباری لین دین پر عدالتی فیصلے کے خلاف ارسلان افتخار کی نظر ثانی درخواست کی بھی سماعت کرے گا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے