کھیل

پاکستان کو ٹوئنٹی میں بھی شکست

فروری 2, 2019 < 1 min

پاکستان کو ٹوئنٹی میں بھی شکست

Reading Time: < 1 minute

جنوبی افریقہ نے کیپ ٹاؤن میں پاکستان کو تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے پہلے کرکٹ میچ میں چھ رنز سے شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کر لی ہے ۔ پاکستان ٹیم 193 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نو وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز ہی بنا سکی۔

پاکستان کو آخری اوور میں جیتنے کے لیے 16 رنز درکار اور کپتان شعیب ملک کی کریز پر موجودگی سے ایسا لگ رہا تھا کہ شاید پاکستان یہ ہدف حاصل کر لے لیکن شعیب ملک چھکا لگانے کی کوشش میں 49 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے ۔

چار کیچ پکڑنے اور دو کھلاڑیوں کو رن آؤٹ کرنے پر ڈیوڈ ملر کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے