پاکستان

خواجہ برادران جیل بھیج دیے گئے

فروری 2, 2019 < 1 min

خواجہ برادران جیل بھیج دیے گئے

Reading Time: < 1 minute

لاہور کی احتساب عدالت نے پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کے لیے نیب کی درخواست مسترد کرتے ہوئے جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے ۔

لاہور میں احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن نے پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل کی سماعت کی ۔ قومی احتساب بیورو نیب نے ملزمان خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کو پیش کیا ۔

نیب پراسیکیوٹر وارث علی جنجوعہ نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ نیب کو ملزمان سے مزید تفتیش کرنی ہے، اس لئے ان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 7 روز کا اضافہ کیا جائے۔ عدالت نے فریقین کے موقف سننے کے بعد خواجہ برادران کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست مسترد کر دی۔ عدالت نے سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کو 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔


Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے