پاکستان

نواز شریف کی طبی رپورٹ آ گئی

فروری 4, 2019 < 1 min

نواز شریف کی طبی رپورٹ آ گئی

Reading Time: < 1 minute

سابق وزیراعظم نواز شریف کے ٹروپ آئی ٹیسٹ کے مطابق انہیں حالیہ دنوں میں دل کا دورہ نہیں پڑا ہے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کے دل کے ٹروپ آئی ٹیسٹ کی رپورٹ آگئی ہے جس کے مطابق انہیں حالیہ دنوں میں دل کا دورہ نہیں پڑا، اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ سروسز اسپتال میں ہارٹ اٹیک جاننے کیلئے ٹروپ آئی ٹیسٹ کے لیے خون کے نمونے پی آئی سی بجھوائے گئے جس کا رزلٹ نیگیٹو آیا، ٹروپ آئی ٹیسٹ نیگیٹو آنے کا مطلب یہ ہے کہ نواز شریف کو ہارٹ اٹیک نہیں ہوا ۔

نواز شریف کو دل کے مرض کے حوالے سے پرانے ایشو چل رہے ہیں لیکن اب ہارٹ اٹیک نہیں ہوا، جناح اسپتال بورڈ کی جانب سے کیے گئے ٹروپ آئی ٹیسٹ پوزیٹو آنے کے بعد نواز شریف کا دوبارہ ٹروپ آئی کیا گیا تھا۔

دوسری جانب نوازشریف کی صحت کے حوالے سے آج 6 رکنی میڈیکل بورڈ رپورٹس کا جائزہ لے گا، میڈیکل رپورٹس پر نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان سے بھی مشاورت کی جائے گی، جس کے بعد بورڈ فیصلہ کرے گا کہ نوازشریف کے گردے میں پتھری دوائی یا مشین کے ذریعے نکالی جائے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے