پاکستان

وزیرستانی متاثرین کا پشاور میں مظاہرہ

فروری 7, 2019 < 1 min

وزیرستانی متاثرین کا پشاور میں مظاہرہ

Reading Time: < 1 minute

عظمت گل/ نمائندہ خصوصی پشاور

پشاور میں شمالی وزیرستان کے بے گھر افراد نے پریس کلب اور گورنر ہاوس کے باہر مظاہرہ کیا ہے ۔ مظاہرے میں شمالی وزیرستان کی مختلف تحصیلوں کے متاثرین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ہے ۔
مظاہرین نے گورنر، وزیراعلٰی اور ایف ڈی ایم اے کے خلاف شدید نعرے بازی کی ہے ۔ مقررین نے کہا کہ گھروں کو واپسی سے قبل موبائل سمیں بلاک کرکے مالی امداد سے محروم کردیا گیا ہے جن متاثرین کو واپس بھیجا گیا ان کو وعدے کے مطابق مالی امداد تاحال نہیں مل سکی ۔

مظاہرین نے کہا کہ ایف ڈی ایم اے اور ٹی ڈی پی سیکرٹریٹ نے ہم پر مظالم کے پہاڑ ڈھا دیئے، خوست میں مقیم متاثرین کو فوری طور پر پاکستان لایا جائے، مزید کیمپوں میں زندگی نہیں گزار سکتے فوری گھروں کو واپس بھیجا جائے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے