پاکستان24 متفرق خبریں

لوگ فیس بک، واٹس ایپ میں پھنس گئے

فروری 7, 2019 < 1 min

لوگ فیس بک، واٹس ایپ میں پھنس گئے

Reading Time: < 1 minute

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے سوشل ميڈيا کے حوالے ريمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ فیس بک اور واٹس ایپ نےلوگوں کی زندگیوں میں زہر گھول دیا ہے، پورا معاشرہ اس گند میں پڑ گیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نےسوشل میڈیا پروائرل ویڈیووالی لڑکی سدرہ ریاض کے فیس بک دوستی کیس کی سماعت کی ۔

سدرہ کےوکیل نےبتايا فیس بک دوستی کےبعدلڑکی جھنگ سےاسلام آباد آئی کچھ دن بعد لڑکےنےچھوڑدیا ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کی جائے ۔

ملزم ضیا مسعود نے بیان دیا وہ 25 برس کا ہےاب میٹرک کررہا ہے ۔ جسٹس محسن اخترکیانی نےلڑکے کی سرزنش کي اورکہا کہ توبہ کرو،عدالت نےملزم ضیامسعود کی ضمانت خارج کرنےکی استدعا مسترد کردی۔

جسٹس محسن اخترکیانی نےریمارکس دیئےمعاشرہ فیس بک اورواٹس اپ میں پھنسا ہوا ہے، لوگوں کو سیلفیاں کھنچوا کر اپ لوڈ کرنے کا شوق ہے۔ سوشل میڈیا نے لوگوں کی زندگیاں زہر بنادیں،لوگوں کوپتہ ہی نہیں کیسے ان کی زندگیاں تباہ ہو رہی ہیں ۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے مزيد ریمارکس ديے کہ سوشل میڈیا سے لوگوں کی ذاتی زندگیاں بھی محفوظ نہیں، پتہ نہیں کیوں معاشرہ گند میں پڑگیا ہے۔

واضح رہے کہ مسماۃ سدرہ ریاض نے مقامی وکیل کے خلاف بھی ریپ کی ایف آئی آر درج کرا رکھی ہے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے